مجھے اس بات پرفخرہے کہ شردھا میری بیٹی ہے شکتی کپور

شردھانے میری دلی خواہش پوری کی، کئی برس پہلے اس دن کا خواب دیکھا تھا


Umair Ali Anjum August 24, 2013
عاشقی 2 کا ریکارڈ بزنس اعزاز سے کم نہیں، ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارشکتی کپور نے کہاہے کہ شردھا کپور نے میری دلی خواہش پوری کی ہے میں نے کئی برس پہلے اس دن کا خواب دیکھا تھا۔

بھارتی فلم ''عاشقی 2'' کا ریکارڈ توڑ بزنس کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، مجھے اس بات پرفخرہے کہ شردھامیری بیٹی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیلی فون پر نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ 90 دہائی میں جب اس فلم کا پہلاحصہ آیا تھا تومیں تب بھی اسے دیکھ کر حیران تھا اتنے کم بجٹ میں اتنی معیاری فلمیں کم ہی بنی ہیں۔



ایک سوال کے جواب میں بھارتی اداکارشکتی کپور کا کہنا تھا کہ رومانس اور پیار محبت پر مبنی کہانیوں پر جتنی بھی فلمیں بنی ہیں انھیں اسی طرح کامیابی ملی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مھیش بھٹ اس معاملے میں بہت گنی ہیں، انھوں نے ہمیشہ نئے ٹلینٹ کو موقع دیا ہے اور کئی فنکاروں کی اسی طرح لاٹری لگی ہے، مجھے بھی مھیش جی کے ساتھ ان کی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا ہے وہ بہت بڑے آدمی ہیں میں ان کے کام کی قدر کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں