داتا دربارکے قریب دھماکہ امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب

دھماکے کی پیش نظروزیراعلی نے بھکر، سرگودھا اورشیخوپورہ کے دورے منسوخ کر دیئے۔


ویب ڈیسک May 08, 2019
امن و امان سے متعلق اجلاس کچھ دیر بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں ہوگا۔ فوٹو: فائل

داتادربارکے قریب دھماکے کے نتیجے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے امن و امان سے متعلق فوری طورپراعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق داتا دربارکے قریب دھماکے کے نتیجے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے امن و امان سے متعلق فوری طور پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔ امن و امان سے متعلق اجلاس کچھ دیر بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں ہوگا۔

دھماکے کی پیش نظروزیراعلی نے بھکر، سرگودھا اورشیخوپورہ کے دورے منسوخ کردیئے۔

واضح رہے کہ داتا دربارکے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید جب کہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |