پاکستان اور سری لنکاتجارتی معاہدے کوفعال بنائیں صدر زرداری

تجارتی حجم 2ارب ڈالر کیا جائے، سری لنکن وزیر خارجہ سے گفتگو، کورین سفیر نے بھی ملاقات کی


انسانی حقوق کونسل اور سلامتی کونسل میں سری لنکاکی حمایت جاری رکھنے کااعادہ۔ فوٹو: فائل

QUETTA: صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان اور سری لنکاکی کاروباری برادری اورایوان ہائے تجارت مختلف شعبوں میں مواقع سے زیادہ سے زیادہ استفادے کیلیے کر دارادا کریں، مختلف شعبہ جات میںوسیع ترتجارت سے موجودہ تجارتی حجم کو باآسانی 2ارب ڈالر تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

وہ جمعے کوسری لنکا کے وزیربرائے خارجہ امورجی ایل پیریزسے گفتگوکررہے تھے۔اس موقع پرسری لنکاکے ہائی کمشنرایئرمارشل ریٹائرڈ جیالت ویراکودے بھی موجود تھے۔ صدرنے کہاکہ پاکستان سری لنکاکے ساتھ تجارتی واقتصادی روابط کومزیدوسعت دینے کاخواہاںہے،انھوںنے دونوںممالک پرزوردیاکہ وہ آزادانہ تجارت معاہدے،کسٹم تعاون معاہدے اور 2طرفہ سرمایہ کاری معاہدے کومکمل طورپرفعال بنائیں۔



صدر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انسداددہشتگردی کیلیے سری لنکاکی کوششوںکی حمایت کی ہے اورانسانی حقوق کونسل اور سلامتی کونسل میںسری لنکاکی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔ سری لنکن وزیر خارجہ نے کہاکہ سری لنکاپاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدرکرتاہے اورانھیںمزیدوسعت دینے کا خواہاں ہے۔ ادھر صدر زرداری سے جمہوریہ کوریاکے سفیرسونگ جونگ ہوان نے ملاقات کی جس میں پاک کو ریا دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوا،صدرنے کورین سفیرکوظہرانہ بھی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں