شیرازی گروپ کے ملزمان کوایک گواہ نے شناخت کرلیا

دوسرے گواہ کا شناخت سے انکار، پولیس نے نقیب اور ساحل کو بطور گواہ پیش کیا تھا


Staff Reporter August 24, 2013
دوسرے گواہ کا شناخت سے انکار، پولیس نے نقیب اور ساحل کو بطور گواہ پیش کیا تھا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ذیشان منظورکی عدالت میں این اے237 ٹھٹھہ سے ضمنی نشست پر ہونیوالے الیکشن کے امیدوارصادق شاہ شیرازی کے چیف پولنگ ایجنٹ حنیف میمن اورملازم عبدالخالق کوایک گواہ نے شناخت کرلیا جبکہ دوسرے گواہ نے شناخت نہیں کیا۔

دونوں ملزمان کوجمعے کو سی آئی ڈی پولیس کے تفتیشی افسرملک محمدعاد ل نے شناختی پریڈکیلیے عدالت میںپیش کیا۔ عدالت میں 12افرادکے ساتھ ملزمان کوکھڑا کیا گیا۔ اس موقع پرایک گواہ نے ملزمان کو شناخت کیا اور ایک گواہ نے ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے مقدمہ قتل میں استغاثہ کے 2گواہان نقیب خاں اورساحل شاہ کو بطورگواہ عدالت میں پیش کیاتھا جبکہ عدالت میں موجود ملزمان نے بتایا کہ یہ گواہ پولیس کے ہیں اورپولیس والوں کے لیے چائے وغیرہ لے کرآتے تھے۔



ان گواہوں کو پولیس نے پہلے ہی ہماری شکلیں دکھا دی تھی اورپولیس نے19اگست کو ٹھٹھہ سے ہمیںگرفتار کیاتھا کیونکہ ہم صادق شاہ شیرازی کے پولنگ افسرتھے۔ عدالت میںوکیل صفائی نے موقف اختیارکیاکہ گواہ پولیس کے ہیں اورملزمان بھی اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں لہٰذا ملزمان کی شناختی پریڈکالعدم قراردی جائے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ بغدادی میں زیردفعہ302/34 کے تحت ندیم نامی شخص کے قتل کا مقدمہ درج ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں