وزیراعظم ڈیموں کے حوالے سے قوم کواعتماد میں لیں منور حسن

وفاق نے ابھی تک بلوچستان کیلیے کچھ نہیں کیا، بھٹوشیخ مجیب معاہدہ منظر عام پرلایاجائے


Staff Reporter August 24, 2013
کراچی: امیر جماعت اسلامی سید منور حسن ادارہ نورحق میں پر یس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

نیشنل سیکیورٹی کونسل کوملٹی ڈائی مینشل کونسل بنادیا گیا ہے،وہ جمعے کو ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ منور حسن نے کہا کہ حکومت طالبان سے اگربامعنی مذاکرات کرنا چاہتی ہے تواس سے قبل ان کو پالیسی پیپردے ،ایک ہی سانس میں مذاکرات اور گولی اور بندوق کی بات کرنا مناسب نہیں، داخلی معاملات میں امریکا اور بھارت کی مداخلت مسائل کو پیچیدہ تر بنا دیتی ہے وفاقی حکومت نے ابھی تک بلوچستان کے لیے کچھ نہیں کیا، حکومت ذوالفقارعلی بھٹو اور شیخ مجیب الرحمن کے درمیان 1972ء میں ہونے والے معاہدے کومنظر عام پر لائے جس کی رو سے دونوں نے ایک دوسرے کو تسلیم کرتے ہوئے جنگی جرائم کے حوالے سے کوئی مقدمات نہ بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔



منور حسن نے کہاکہ ڈیموں کی تعمیر پرتجاویز کے حوالے سے وزیراعظم کوقوم کو اعتماد میں لینا چاہیے اورجن امور پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے ان کو عملی جامع پہنانے کی منصوبہ بندی اورکوشش کی جائے۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف عوام کے زخموں کا کوئی مداوا کرنا چاہتے ہیں نہ عوام کو کوئی ریلیف دینا چاہتے ہیں پانچ سال میں لوڈ شیڈنگ سے ہی نہیں وزیراعظم نواز شریف سے بھی نجات مل جائے گی یعنی وزیراعظم اور لوڈ شیڈنگ دونوں ساتھ ساتھ ہی رخصت ہوں گے۔ منورحسن نے کہاکہ 2014ء میں اگر واقعی امریکا کابل سے واپس جارہا ہے تو حکومت پاکستان نے اس حوالے سے کیا تیاری کی ہے کہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا،افغانستان میں بھارت کی دخل اندازی پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں