جعلی ٹھیکوں کے کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت 15 مئی تک منظور
آئندہ سماعت تک آصف زرداری کو گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیب کو حکم
عدالت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جعلی ٹھیکوں کے کیس میں عبوری ضمانت 15 مئی تک منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں طلب کیا ہے جس پر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست 15 مئی تک منظور کرتے ہوئے نیب کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک آصف زرداری کو گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے آصف زرداری کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
آصف زرداری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب نے کل طلب کیا جس میں گرفتاری کا خدشہ ہے، لہذا ضمانت منظور کی جائے، مجھ پر مقدمات قائم کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، نیب کو میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ آصف زرداری نے درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا تھا۔
واضح رہے کہ آصف زرداری نے پہلے ہی جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں 4 نیب انکوائریز میں ضمانت حاصل کررکھی ہے۔