وفاقی حکومت کا 22 مئی کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
بجٹ سے پہلے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ کے مسودے منظوری کیلیے پیش کئے جائیں گے
وفاقی حکومت نے 22 مئی کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے 22 مئی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں و ڈویژنوں کو مراسلہ جاری کردیا جس کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا، کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی بجٹ کے مسودے منظوری کے لیے پیش کئے جائیں گے اور بجٹ دستاویزات کابینہ کی منظوری کے بعد ایک ساتھ قومی اسمبلی و سینٹ سیکرٹریٹ میں پیش کی جائیں گی جب کہ وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ کو بجٹ کی کاپیاں پیشگی فراہم کرنے کے لیے بھی لیٹرلکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق اہم مرحلہ پرحکومتی ٹیم کی تبدیلی سے بجٹ سازی متاثر ہورہی ہے اور بجٹ سازی کے لیے ایف بی آرہیڈ کوارٹر اور فیلڈ سے افسران کے نام فائنل نہ ہوسکے، بجٹ کو دو ہفتے رہ گئے لیکن تقریر کا پارٹ ون تیار ہوسکا نہ بجٹ دستاویز کے مسودے فائنل ہوسکے جب کہ ایف بی آر میں پچھلے ہفتے نیشنل ٹیرف کمیشن اور وزارت تجارت کے حکام کا اجلاس بھی بے نتیجہ رہا۔