آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا کر بہت بڑی غلطی کی گئی آصف زرداری

حکومت کے خلاف سیاسی تحریک تو چلے گی تاہم کب چلے گی یہ اصل سوال ہے، سابق صدر

حکومت کے خلاف سیاسی تحریک تو چلے گی تاہم کب چلے گی یہ اصل سوال ہے، سابق صدر۔ فوٹو : فائل

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا کر بہت بڑی غلطی کی۔


اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت مخالف تحریک کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف سیاسی تحریک تو چلے گی تاہم یہ تحریک کب چلے گی یہ اصل سوال ہے جب کہ خان صاحب کہیں خود کو این آر او نہ دے دیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ میری یہ بات یاد رکھیں پاکستان نے آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا کر بہت بڑی غلطی کی، پاکستان کی معاشی تاریخ میں یہ بات یاد رکھی جائے گی۔ حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کے سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ ٹیکنوکریٹ کسی کے نہیں ہوتے، یہ پیپلز پارٹی کے لیے جیل نہیں گئے۔
Load Next Story