پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی تجویز

اطلاق یکم ستمبرسے ہوگا،گیس نرخ میں اضافہ موخر،پاور پلانٹس کیلیے نرخ بڑھادیے گئے


INP/Numainda Express August 24, 2013
اطلاق یکم ستمبرسے ہوگا،گیس نرخ میں اضافہ موخر،پاور پلانٹس کیلیے نرخ بڑھادیے گئے۔ فوٹو: فائل

حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخرکردیا ہے۔ وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے حکام نے بتایاکہ گزشتہ روز وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گھریلو، تجارتی، صنعتی صارفین اورسی این جی کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق امورکاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔

جس کے بعدیہ طے ہواکہ فی الحال گھریلو، تجارتی، صنعتی صارفین اور سی این جی کیلیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق اوگرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق گیس سے بجلی پیداکرنے والی ملوں اورکارخانوں کیلیے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔



کیپٹیوپاورپلانٹس کیلیے گیس کی قیمت85.05 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوبڑھائی گئی ہے جس سے گیس کی قیمت488 روپے23پیسے سے573 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے۔ آئی این پی کے مطابق اوگرانے یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں3روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل2.4 روپے، مٹی کا تیل3.15روپے، ہائی اوکٹین4 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے80 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویزدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔