شاداب خان کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں دوبارہ شمولیت کا امکان

رپورٹ آنے کے بعد شاداب خان دوبارہ ٹریننگ شروع کریں گے


Sports Reporter May 08, 2019
رپورٹ آنے کے بعد شاداب خان دوبارہ ٹریننگ شروع کریں گے، فوٹو: فائل

KARACHI: قومی کرکٹر شاداب خان کی صحت کے حوالے سے پیش رفت ہوگئی.

ہپٹائٹس سی کا شکار شاداب خان علاج کے ذریعے وائرس کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اب ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان کی قومی اسکواڈ میں دوبارہ شمولیت کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ جیتنا میرا خواب ہے، شاداب خان

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی کی ایڈوئس پر شاداب خان کا راولپنڈی میں علاج جاری ہے آئندہ ہفتے شاداب خان کے ٹیسٹ دوبارہ لئے جائیں گے جب کہ ٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹرز اپنی آراسے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کریں گے اور رپورٹ آنے کے بعد شاداب خان دوبارہ ٹریننگ شروع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں