سینہ تان کر بیٹی کا ہاتھ  پکڑ کر جیل میں پیش ہونے والا صرف نواز شریف ہے مریم نواز

گرفتاری کے ڈر سے بھاگتے ہوئے پاکستانی تاریخ نے بہت دیکھے ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک May 08, 2019
گرفتاری کے ڈر سے بھاگتے ہوئے پاکستانی تاریخ نے بہت دیکھے ہیں، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سینہ تان کر، بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر، اہلیہ کو قبر میں اتار کر پیش ہونے والا صرف نوازشریف ہے۔

نوازشریف کی ضمانت ختم ہونے اور جیل واپس جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے ڈر سے بھاگتے ہوئے پاکستانی تاریخ نے بہت دیکھے ہیں، لیکن سینہ تان کر، بیٹی کا ہاتھ پکڑے ہوئے، اہلیہ کو قبر میں اتار کر جیل میں خود پیش ہونے والا صرف نوازشریف ہے۔



مریم نواز نے نوازشریف کے جیل جاتے ہوئے کی ویڈیو اور جیو نوازشریف کا ٹیگ لگاتے ہوئے کہا کہ خود چل کر، پیش ہوکر قانون کو سر بلند رکھنے والا بھی صرف نوازشریف ہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں