لیبیا حملہ آوروں نے صوفی بزرگ کا مزار مسمار کردیا

قذافی حکومت کے گرنے کے بعد سے مختلف مسلمان فرقوں کے مزاروں پر...


Express Desk August 27, 2012
طرابلس: لیبیا کے شہری شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے صوفی بزرگ کے مزار کے ملبے پر کھڑے ہو کر احتجاج کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

قذافی حکومت کے گرنے کے بعد سے مختلف مسلمان فرقوں کے مزاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں حملے آوروں نے ایک مسلمان صوفی کے مزار کو مسمار کردیا۔ اس سے ایک روز قبل بھی لیبیا میں ایک ایسے ہی مزار اور لائبریری کو گرا دیا گیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات میں یہ واضح نہیں کہ اس حملے کا ذمہ دار کون ہے تاہم گزشتہ چند ماہ میں گرایا جانے والا یہ تیسرا مزار ہے۔ ماضی میں حکام نے ان اقدامات کی ذمے داری ان گروہوں پر عائد کی تھی جو کہ مذہبی شدت پسندی میں یقین رکھتے ہیں۔ لیبیا ایک انتہائی قدامت پسند اسلامی ملک ہے اور سابق حکمران معمر قذافی کے دور میں مذہبی شدت پسندی کو دبایا گیا تھا۔ قذافی حکومت کے گرنے کے بعد سے مختلف مسلمان فرقوں کے مزاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں