بلوچ علیحدگی پسندوں کو مذاکرات پر آمادہ نہیں کر سکا ڈاکٹر مالک
صوبے کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں اور لاپتہ افراد کا ہے، ڈاکٹر مالک
وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ علیحدگی پسندوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی ہرممکن کوشش کروں گا ، بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسئلے میں شدت آئی ہے۔
صوبے کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں اور لاپتہ افراد کا ہے، جب سے میری حکومت قائم ہوئی اس کے بعد یہ مسئلہ کم ہوا تھا لیکن اب ہفتہ دس دن سیدوبارہ تیزی آئی ہے، اسمبلی میں اس پر 2دن کی بحث رکھ رہا ہوں۔
جمعے کو برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بلوچستان کو کثیر جہتی مسائل کا سامنا ہے، جن میں سیاسی صورت حال، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ وارانہ شدت پسندی اور علیحدگی پسندی شامل ہیں۔ یہ بہت بڑے چیلنج ہیں اور میں کوشش کر رہا ہوں کہ سب کو آن بورڈ کر سکوں، لیکن مجھے ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔