چین رشوت اسکینڈل میں ملوث کمیونسٹ پارٹی کے سابق عہدیدار پر میڈیا کی شدید تنقید

کمیونسٹ پارٹی کے سابق رہنما بو ژی لائی نے عدالت کے سامنے توہین آمیزرویہ اختیار کیا۔ میڈیارپورٹ


APP August 24, 2013
کمیونسٹ پارٹی کے سابق رہنما بو ژی لائی نے عدالت کے سامنے توہین آمیزرویہ اختیار کیا۔ میڈیارپورٹ

چین کے میڈیا نے رشوت اسکینڈل میں ملوث چونو کنگ ریجن کمیونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ پر شدیدتنقید کرتے ہوئے انھیں خودسر اورجھوٹا قراردیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے سابق رہنما بو ژی لائی نے عدالت کے سامنے توہین آمیزرویہ اختیار کیا اور سماعت کے دوران جھوٹ کاسہارا لیا۔ دریںاثنابوژی لائی نے اپنے خلاف ثبوت فراہم کرنے والے گواہ کوپاگل کتا قرار دیا اور کہا کہ اس کی بیوی کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات مضحکہ خیزہیں۔ چینی اخبارات نے اپنے تبصروںمیں لکھاہے کہ گواہوں کے خلاف بو ژی لائی کے بیانات قابل مذمت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں