سیلاب سے مجموعی طورپر169 افرادہلاک855 زخمی ہوئے

سیلاب سے پنجاب میں55،سندھ میں 35، خیبر پختونخوامیں24 بلوچستان میں18،فاٹامیں12جبکہ آزاد کشمیر میں 25افرادہلاک ہوگئے.

سیلاب سے پنجاب میں55،سندھ میں 35، خیبر پختونخوامیں24 بلوچستان میں18،فاٹامیں12جبکہ آزاد کشمیر میں 25افرادہلاک ہوگئے. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں کے دوران سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طورپر 169 افرادہلاک جبکہ 855 زخمی ہوئے۔

سیلاب کے نتیجے میں کل14لاکھ 19ہزار5 سو69افرادمتاثرہوئے،8 لاکھ26 ہزار8 سو71سے زائدایکڑ رقبے پرکھڑی فصلیں تباہ ہوئیں،20 ہزار46 مکانات مکمل تباہ،25 ہزار5 سو73گھروں کوجزوی نقصان پہنچاجبکہ5 ہزار4 سو39 گاوں متاثرہوئے۔


نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں55،سندھ میں 35، خیبر پختونخوامیں24 بلوچستان میں18،فاٹامیں12جبکہ آزاد کشمیر میں 25افرادہلاک ہوگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افرادکیلیے ملک بھر میں مجموعی طورپرکل 323 ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں جن میں اب تک30 ہزار5 سو40 افرادمنتقل کیے جاچکے ہیں۔

 

Recommended Stories

Load Next Story