فنکار برادری کی لاہور خود کش دھماکے کی شدید مذمت
خود کش دھماکے امت مسلمہ اور پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔
شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے داتا صاحب کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی پر زور مذمت کی ہے۔
اداکار ہمایوں سعید ، حمائمہ ملک، فیصل قریشی، حمیرا ارشد، جواد احمد، میگھا، عالیہ علی، شاہدہ منی، سونیاخان، پرویز کلیم، سید نور، ریشم، سائرہ نسیم، ترنم ناز، غلام عباس، زارا احمد اور احسن خان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
فنکاروں کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں اس طرح کا واقعہ ہونا انتہائی افسوس ناک عمل ہے یہ امت مسلمہ اور پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش ہے اس خودکش حملے میں ایلیٹ فورس کے جوانوں اور عام شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں لیکن خدا کا شکر ہے کہ خودکش حملہ آور داتا دربار تک نہیں پہنچا اگر وہ وہاں پہنچتا تو بہت زیادہ بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ وہ اس مبارک مہینے میں سکیورٹی کے مزید بہتر انتظامات کریں تاکہ عبادت کے لیے مساجد درگاہوں کا رخ کرنے والے شہری محفوظ رہیں۔