چکنائی والی چیزیں دل کی قاتل ہیں ڈاکٹر ندیم قمر

رمضان میں شہری پانی زیادہ پئیں اور سادہ غذا کھائیں ،مرغن چیزوں سے گریز کریں، ماہر امراض


ریجا فاطمہ May 09, 2019
رمضان میں شہری پانی زیادہ پئیں اور سادہ غذا کھائیں ،مرغن چیزوں سے گریز کریں، ماہر امراض۔ فوٹو؛ فائل

ماہرامراض قلب ڈاکٹر ندیم قمر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران زیادہ چکنائی اور میٹھی غذا کھانے سے اسپتال آنے والے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کا ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران چکنائی والی چیزیں کھانے سے دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے، شہریوں کو رمضان کے مہینے میں غزا کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کھائی جانے والی تلی ہوئی غذائیں کھانے سے دل کی تکلیف بڑھ جانے کے خدشات پیدا ہوجاتے ہیں اور جو شخص پہلے سے ہی دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو اس کے لیے بے حد خطرناک ثابت ہوتے ہیں ان افراد کو دل کا دورہ بھی پڑسکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران روزے داروں کو سحری اور افطار کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے، زیادہ چکنائی، تلی ہوئی اور میٹھی چیزوں سموسے، پکوڑے اور جلیبی کے بجائے پھل، سبزیاں اور تازہ جوس استعمال کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ افطار کے اوقات میں پیٹ بھر کر مت کھائیں کیونکہ بھوکا رہنے کے 15گھنٹے بعد ایک دم کھا لینے سے نقصان ہوسکتا ہے، رمضان میں چکنائی اور تلی ہوئی چیزیں کھانے سے کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے چکنائی شریانوں میں جمع ہوجانے سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں، رمضان المبارک کے مہینے میں کچھ لوگ اس قدر زیادہ کھاتے ہیں کہ ان کا وزن روزے رکھنے کے باوجود کم ہونے کے بجائے زیادہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |