مصر اخوان المسلمون نے جمعۃ الشہدا منایا ریلیاں مظاہرے

پہلے سے برعکس بہت کم تعداد مظاہروں میں شریک ہوئی،مبارک ملٹری اسپتال میں نظربند


AFP August 24, 2013
پہلے سے برعکس بہت کم تعداد مظاہروں میں شریک ہوئی،مبارک ملٹری اسپتال میں نظربند. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مصر میں صدر محمد مرسی کو اقتدار سے علیحدہ کیے جانے کے بعد سے مظاہرین پر فوج کے خونی کریک ڈائون کیخلاف جمعے کواخوان المسلمون کی اپیل پر ''جمعۃ الشہدا'' منایا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اس تعداد میں شہری ریلیوں اور مظاہروں میں شریک نہیں ہوئے جیسا کہ پہلے دیکھنے میں آیا تھا۔ قاہرہ شہر کے بیرونی علاقہ غزا میں مظاہرے میں7 ہزار لوگ شریک تھے۔



مسجد استقامہ میں سے شروع ہونے والے مظاہرے میں شہرویوں کی تعداد چند درجن تھی اور انھوں نے محمد مرسی کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ اسکندریہ شہر میں تعداد چند ہزار تھی، دیگرشہروں میں مظاہرین کی تعداد سینکڑوں میں تھی۔ دوسری طرف مصرکے سابق صدر حسنی مبارک کوقاہرہ کی جیل سے رہائی کے بعدایک ایمبولینس ہیلی کاپٹرکے ذریعے قریبی ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انھیں نظربند رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں