اوباما آپ سے ملاقات کے منتظر ہیں جان کیری کا نوازشریف کوفون
مذاکرات کی دعوت سمیت تمام آپشنز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اوباما
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے موقع پر یادگار میزبانی پر ان کا اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے پاک امریکا تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ، صدر کرزئی کے دورۂ پاکستان اور لائن آف کنٹرول کے حوالے سے پاک بھارت تعلقات کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر مختصراً گفتگو کی۔، ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے وزیر اعظم نواز شریف کے مضبوط موقف کی تعریف کی۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انتہا پسندی کے راستے پر چلنے والوں کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دی گئی مذاکرات کی دعوت سمیت تمام آپشنز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے آئندہ ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر باراک اوباما اور میاں نواز شریف کی مجوزہ ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر آپ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔