پاکستانی خواتین کو جھانسہ دیکر شادی کرنے والے مزید 11 چائینز گرفتار
چینی نوجوان مسیح خواتین کے ساتھ جعل سازی کے ساتھ شادیاں کرتے تھے
ایف آئی اے نے جوہر ٹاؤن سے پاکستانی خواتین کو شادی کا جھانسہ دینے والے مزید 11 چائینر کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کا چینی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے 11 مزید چائنیز نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق چینی نوجوان مسیح خواتین کے ساتھ جعل سازی کے ساتھ شادیاں کرتے تھے اور ملزمان لڑکیوں کے جسم کے اعضاء بھی نکالتے تھے، چند روز قبل نزیر احمد کی بیٹی چائنہ سے وآپس آئی، متاثرہ لڑکی پاکستانی ہائی کمشن اور چائنہ کی مداخلت پر وآپس آئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کروانے والے 8 چینی شہری گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ شخص نزیر احمد کی درخواست پر ایف آئی اے نے جوہر ٹائون میں چھاپہ مار کر چائینیز باشندوں کی گرفتاریاں کیں، نزیر احمد کی بیٹی کو ملزمان چائنہ لے جا کر جسم فروشی کا دھندہ کرواتے تھے، ملزمان کے ایجنٹوں نے میرج بیورو بنائے ہوئے تھے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو پیسوں کا جھانسہ دے کر انسے شادیاں کرواتے تھے۔