بھکر میں کشیدہ صورتحال کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ

دونوں مذہبی گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔


ویب ڈیسک August 24, 2013
دونوں گروپوں کے درمیان تصادم میں ہلاکتوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پرتشدد مظاہرے شروع کردیئے۔ فوٹو: فائل

شہر اور گرد ونواح میں کشیدگی کے باعث سے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ 2 مذہبی گروپوں کے درمیان تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔


دونوں مذہبی گروپوں کے درمیان تصام گزشتہ روز کوٹلہ جام کے علاقے میں ایک گروپ کی ریلی میں فائرنگ سے شروع ہوا جس میں کئی افراد جاں بحق ہوئے، اس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان دریا خان کے علاقے میں بھاری اسلحے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ابتدائی طور ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ پورے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔


تصادم کے واقعات کے بعد کشیدگی قابو سے باہر ہوگئی، کئی علاقوں میں مسلح تصادم شروع ہوگیا اور مزید کئی افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دونوں گروپوں کے درمیان تصادم میں ہلاکتوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پرتشدد مظاہرے شروع کردیئے، مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردیں، گاڑیوں کو روک کر پتھراؤ کیا اور مسافروں سے لڑائی بھی کی۔


شہر کی صورتحال قابو سے باہر ہونے پر انتظامیہ نے علاقے میں رینجرز طلب کرکے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا جبکہ صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے مسلح گروپوں میں بات چیت کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ دونوں واقعات میں متعدد ہلاکتوں پر مجلس وحدت المسلمین نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ جبکہ اہل سنت والجماعت نے کل یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |