شام پر ممکنہ حملے کیلئے فوج کو تیاری کا حکم دیدیا امریکی وزیر دفاع

ہمیں خدشہ ہے کہ بشار الاسد کی جانب سے مزید کیمیائی حملے بھی کئے جاسکتے ہیں، چک ہیگل


ویب ڈیسک August 24, 2013
صدر اوباما نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سامنے آنے کے بعد سے پینٹا گون سے ہر قسم کے متبادل ملٹری راستے فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، چک ہیگل فوٹو: فائل

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ شام پر ممکنہ حملے کے لیے فوج کو تیاری کا حکم دے دیا ہے۔


چیک ہیگل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی بحری افوج کو تیاری کا حکم اس لئے دیا گیا ہے کہ اگر صدر اوباما شام کے خلاف فوجی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس صورت میں دمشق کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے اور شامی عوام کو مزید کیمیائی حملوں سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا ہمیں خدشہ ہے کہ بشار الاسد کی جانب سے مزید کیمیائی حملے بھی کئے جاسکتے ہیں۔


چیک ہیگل کا کہنا تھا کہ صدر اوباما نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سامنے آنے کے بعد سے پینٹا گون سے ہر قسم کے متبادل ملٹری راستے فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔


دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق بحیرہ روم میں تعینات کروز میزائلوں سے لیس 4 بحری جہازوں کو شام کی طرف بڑھنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور فوجی کارروائی کے آپشنز میں کروز میزائلوں سے حملہ کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |