حکمران رحم کریں اور محلوں سے نکل کر دیکھیں عوام کیسے سسک رہے ہیں مریم نواز

نواز شریف نے مہنگائی اور عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک May 09, 2019
نواز شریف کا داتا دربار کے باہر ہونے والے دھماکے کے شہدا کے لیے دل بہت دکھی ہے، مریم نواز۔ فوٹو: فائل

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکمران غریب پر رحم کریں اور اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جاکر دیکھیں وہ کیسے سسک رہے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی کوٹ لکھپت جیل میں میاں صاحب سے ملاقات کی، نواز شریف نے کارکنوں کو محبت بھرا سلام بھیجا ہے اور مہنگائی اور عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔



مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ داتا دربار کے باہر ہونے والے دھماکے کے شہدا کے لیے دل بہت دکھی ہے، اللہ پاکستان پر رحم فرمائے۔



مریم نواز نے کہا کہ عوامی حکومتیں عوام کی خواہشات پر چلتی ہیں، دھاندلی اور چور دروازے سے آنے والے نالائقوں کی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں، 9 مہینے سے پاکستان کے حوالے سے ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی، غریب پر رحم کرو اور اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جا کر دیکھو وہ کیسے سسک رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں