ججز نظر بندی کیس پرویزمشرف کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی

میرے وکلا بلوچستان میں اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت کے لئے کوئٹہ میں ہیں لہذا کیس سماعت ملتوی کردی جائے،مشرف کی درخواست


ویب ڈیسک August 24, 2013
میرے وکلا بلوچستان میں اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت کے لئے کوئٹہ میں ہیں لہذا کیس سماعت ملتوی کردی جائے،مشرف کی درخواست فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ججزنظربندی کیس کی سماعت 10 ستمبرتک ملتوی کردی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثرزیدی نے چک شہزادمیں واقع سب جیل میں ججز نظربندی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پولیس اہلکاروں پر مشتمل 10 گواہان عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر پرویز مشرف کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا کہ ان کے وکلا بلوچستان میں اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت کے لئے کوئٹہ میں ہیں، لہذا کیس سماعت ملتوی کردی جائے، جواب میں عدالت نے مشرف کی درخواست پر کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ نہیں کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں