16 افغان شہریوں كے قتل میں ملوث امریكی فوجی كو عمر قید كی سزا

رابرٹ بیلز نے سزائے موت سے بچنے كے لیے فوجی استغاثہ كے ساتھ ایک ڈیل كے تحت اعتراف جرم كر لیا تھا


/APP August 24, 2013
افغان شہریوں نے امریکی فوجی کو عمر قید کی سزا پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

TRIPOLI: امریكا كی فوجی عدالت نے 16 افغان شہریوں كے قتل میں ملوث امریكی فوجی اسٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز كو عمر قید كی سزا سنادی ہے۔

گزشہ برس جون كے مہینے میں قندھار میں عورتوں اور بچوں سمیت 16 شہریوں كو ہلاک كرنے والے رابرٹ بیلز نے سزائے موت سے بچنے كے لیے فوجی استغاثہ كے ساتھ ایک ڈیل كے تحت اعتراف جرم كر لیا تھا تاہم افغان شہریوں نے امریکی فوجی کو عمر قید کی سزا پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 11 مارچ کو قندھار میں پیش آنے والے اس واقعے كے بعد امریكا اور افغانستان كے تعلقات انتہائی خراب ہو گئے تھے اور اس واقعے كو ویتنام كی جنگ كے بعد كسی امریكی فوجی كی جانب سے عام شہریوں كو ہلاک كرنے كا بدترین واقعہ قرار دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |