سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا رجحان

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 68 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 58 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے گھٹ کر850 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافے کے باعث نئی قیمت بڑھ کر 68 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالرکی کمی سے1285 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی لیکن اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے 172 روپے اضافہ کردیا گیا۔


قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 68 ہزار روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 58 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے گھٹ کر850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت34 اشاریہ27 پیسے کم ہو کر 728 روپے 73 پیسے ہوگئی۔
Load Next Story