تامل زبان بولنے والے مختلف گروپوں کا فلم ’’مدراس کیفے‘‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

فلم میں1980 اور 1990 كی دہائی كا دور دكھایا گیا گیا جب تامل ٹائیگرز نے الیكشن ریلی میں راجیو گاندھی كو قتل كردیا تھا


/INP August 24, 2013
فلم کے لئے كافی ریسرچ كی گئی ہے اور فلم حقیقی واقعات سے متاثر ہو كر بنائی گئی ہے، ڈائریکٹر شوجی سرکار فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں جمعہ کو ریلیز ہونے والی تھرلر فلم ''مدراس كیفے'' تنازعات کا شکار ہوگئی جب کہ تامل زبان بولنے والے مختلف گروپوں کی جانب سے اس پر پابندی كا مطالبہ كیاگیا ہے۔

فلم كا موضوع بھارت كے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی كا قتل اور سری لنكا كا مسئلہ ہے، فلم میں1980 اور 1990 كی دہائی كا دور دكھایا گیا گیا جب 1991 میں جنوبی بھارت كی ریاست تامل ناڈو میں سری لنكا كے تامل ٹائیگرز كے باغیوں نے ایک الیكشن ریلی میں راجیو گاندھی كو قتل كردیا تھا۔

دوسری جانب فلم كے ہدایت کار شوجی سركار کا کہنا ہے کہ فلم حقیقی واقعات سے متاثر ہو كر بنائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا كہ فلم کے لئے كافی ریسرچ كی گئی ہے، اس میں دكھائی گئی كہانی اصل گروپ كے نظریات اور خانہ جنگی كا احاطہ كرتی ہے اور حقیقی سیاسی حالات سے ملتی جلتی ہے۔ شوجی سركار كے مطابق فلم ان اہم واقعات كے گرد گھومتی ہے جن كے سبب بھارت كی سیاسی تاریخ میں تبدیلیاں آئی تھیں۔

فلم میں جان ابراہم را ایجنٹ کے طورپر میجر وكرم سنگھ كے نام سے مركزی كردار ادا کررہے ہیں جنہیں سری لنكا كی خانہ جنگی كے دوران جا فنا بھیجا جاتا ہے جہاں وہ باغیوں اور فوج كی سیاست میں پھنس جاتے ہیں جبکہ ان کے ساتھ نرگس فخری بھی بطور ہیروئن فلم میں جلوہ گر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |