کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پنجابی طالبان کے رہنما عصمت اللہ معاویہ کو برطرف کردیا
تنظیم کے ارکان عصمت اللہ معاویہ سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ رکھیں، ترجمان کالعدم تحریک طالبان
وزیر اعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرنے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پنجابی طالبان کے رہنما عصمت اللہ معاویہ کو برطرف کردیا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق عصمت اللہ معاویہ اب پنجابی طالبان کے نمائندے نہیں رہے، حکیم اللہ محسود کی سربراہی میں تنظیم کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں انہیں ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور تنظیم کے تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عصمت اللہ معاویہ سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ رکھیں، جلد ہی پنجابی طالبان کے نئے رہنما کا اعلان کردیا جائے گا۔
دوسری جانب عصمت اللہ معاویہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی طالبان کی اپنی شوریٰ ہے جو ٍان کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرسکتی ہے تاہم تحریک طالبان پاکستان کو انہیں معزول کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔
واضح رہے کہ پنجابی طالبان کے رہنما عصمت اللہ معاویہ نے وزیر اعظم کی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے ملک میں امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔