ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز جاپان کو7 گول سے شکست

پاکستان کی جانب سے محمد عمران، محمد توثیق اور وقاص نے 2،2 جبکہ عبد الحسیم نے ایک گول کیا۔


ویب ڈیسک August 24, 2013
پاکستان کی جانب سے محمد عمران، محمد توثیق اور وقاص نے 2،2 جبکہ عبد الحسیم نے ایک گول کیا۔ فوٹو: فائل

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے جاپان کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی فارورڈ لائن نے بہترین کھیل پیش کرکے حریف ٹیم کو قابو کیا، پاکستان کی جانب سے محمد عمران، محمد توثیق اور وقاص نے 2،2 گول کئے جبکہ عبدالحسیم خان نے ایک گول اسکورکیا۔

اس سے قبل ہونے والے مقابلے میں بھارت نے عمان کو صفر کے مقابلے میں 8 ست شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں موجود 8 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ ''اے'' میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، جاپان اور چائینیز تائی پے کی ٹیمیں جبکہ گروپ ''بی'' میں کوریا، بھارت، عمان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ 2014 کے لئے کوالیفائی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں