موبائل صارفین سے ٹیکس کی مد میں 13 کھرب روپے سے زائد وصول کرنے کا انکشاف

موبائل کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ 3 سال میں صارفین سے لیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔


ویب ڈیسک May 09, 2019
موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے لیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ فوٹو:فائل

موبائل کمپنیوں نے گزشتہ 3 سال میں صارفین سے ٹیکس کی مد میں 13 کھرب سے زائد ٹیکس وصول کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے وقفہ سوال میں موبائل کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ 3 سال میں صارفین سے لیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات پیش کر دی گئیں، تحریری جواب میں بتایا گیا کہ موبائل کمپنیوں نے ٹیکس کی مد میں صارفین سے 13 کھرب سے زائد ٹیکس وصول کیا۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 3 سال میں زونگ کمپنی نے صارفین سے 1 کھرب 7 ارب روپے ٹیکس وصول کیا، موبی لنک نے 5 کھرب 80 ارب روپے سے زائد، ٹیلی نار نے 3 کھرب 17 ارب روپے سے زائد، یوفون نے 3 سال میں 1 کھرب 57 ارب سے زائد اور وارد نے اسی عرصے میں 65 ارب سے زائد کا ٹیکس وصول کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں