ن لیگ كی سیاست صرف ہمیں لندن جانے دو رہ گئی شیخ رشید

سپریم كورٹ نے كراچی كا ٹریک خالی كرنے كا حكم دیا ہے جو ہمیں منظور ہے، وزیر ریلوے


Numainda Express May 09, 2019
اگر پی ایس او اپنی ویگنیں دے دیتا تو منافع 8 ارب روپے ہوجاتا، فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے كہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) كی سیاست اب صرف "ہمیں لندن جانے دو" رہ گئی ہے۔

راولپنڈی میں پریس كانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلی میں ریلوے پر وہ لوگ سوال كر رہے تھے جنہوں نے اپنے دور میں ایک ٹرین نہیں چلائی ہم نے آٹھ ماہ میں 4 فریٹ اور30 نئی ٹرینیں چلا دی ہیں، اكانومی ٹرینوں سے 4 ارب روپے كمایا ہے اور 17 لاكھ روپے كا تیل بھی بچایا ہے،اگر پی ایس او اپنی ویگنیں دے دیتا تو منافع 8 ارب روپے ہوجاتا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ كراچی كے لئے مزید ایک اكانومی ٹرین چلا رہے ہیں ،جدید سہولیات سے آراستہ سر سید ایكسپریس 15 جون سے شروع ہوگی، سپریم كورٹ نے كراچی كا ٹریک خالی كرنے كا حكم دیا ہے، فیصلہ منظور ہے ہمارے كنٹرول میں 46 كلو میٹر كا ٹریک ہے وہ ہم تیار ہیں اگر سندھ حكومت یہ لینا چاہے تو ہم یہ دینے كے لئے تیار ہیں، لئی ایكسپریس وے بھی11 كلو میٹر سے بڑھا كر23 كلو میٹر كر دی گئی ہے،شہر میں مذید3 نئے كالجز بھی بنا رہے ہیں نئی یونیورسٹی سے پانچ ہزار مذید بچیوں كو داخلے مل سكیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں