نواز شریف کی جیل واپسی پر ریلی نکالنے پر لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ

بغیر اجازت ریلی نکالنے پر کوٹ لکھپت پولیس نے 1400 سے زائد لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا


ویب ڈیسک May 10, 2019
لیگی کارکنان نے نواز شریف کی جیل منتقلی کے دوران ریلی نکالی تھی۔ فوٹو : فائل

کوٹ لکھپت پولیس نے اجازت کے بغیر ریلی نکالنے والے 1400 سے زائد مسلم لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل منتقلی کے دوران اجازت کے بغیر ریلی نکالنے والے 1400 سے زائد مسلم لیگی کارکنان کے خلاف کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ ساونڈ سسٹم ایکٹ اور ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق لیگی کارکنان نے شنگھائی پل کے قریب روڈ کو بلاک کیے رکھا، لیگی کارکنان نے گاڑیوں پر ساونڈ سسٹم لگا رکھے تھے جب کہ لیگی کارکنان اسپیکر میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، لیگی کارکنان نے کوٹ لکھپت ریلوے ٹریک پر ٹرین کو بھی روکا۔

مقدمے پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیکھیں کہ یہ پی ایم ایل این سے کتنے خوفزدہ ہیں تاہم اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |