آئی سی سی نے کرکٹ کرپشن الزامات پر سری لنکا کے 2 کرکٹرز کو معطل کردیا

دونوں کھلاڑیوں پر تحقیقات میں عدم تعاون، کرپشن کرنے اور دیگر کھلاڑیوں کو اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک May 10, 2019
آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو کرپشن الزامات میں معطل کرکے 14 روز میں جواب طلب کیا ہے۔ فوٹو:فائل

آئی سی سی نے کرکٹ کرپشن الزامات پر سری لنکا کے 2 کرکٹرز کو معطل کرکے 14 روز میں جواب طلب کرلیاہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے کرکٹ کرپشن میں الزامات پر سری لنکا کے 2 کھلاڑی نوان زوئیسا اور اویشکا گوناوردھنے کو معطل کرکے 14 روز میں جواب طلب کرلیاہے، نوان زوئیسا اور اویشکا گوناوردھنے پر دسمبر میں یواے ای میں کھیلی گئی ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر 40 سالہ نوان زوئیسا کوڈ کی چارشقوں اور گونا ورد نے کو دو شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹہرایا گیا ہے۔

پیسر پر تحقیقات میں عدم تعاون، کرپشن کرنے اور کھلاڑیوں کو اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، 30 ٹیسٹ اور 95 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے زوئیسا کو اس سے پہلے نومبر میں بھی آئی سی سی کی جانب سے تین خلاف ورزیوں پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب انہیں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطل کیا گیا ہے، بائیں ہاتھ کے اوپنر اویشکا گوناورد 6 ٹیسٹ اور 61 ون ڈے میچ سری لنکا کی جانب سےکھیل چکے ہیں، انہیں ایونٹ کے شرکا کو کرپشن کے لیے اکسانے اور اینٹی کرپشن یونٹ سے عدم تعاون کے الزامات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں