ایف آئی اے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی دو چینی اور 3 پاکستانی لڑکیاں گرفتار
2 چینی باشندے اور 3 پاکستانی لڑکیاں خود کو شادی شدہ ظاہر کرکے بیرون ملک جارہے تھے
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر دو چینی اور 3 پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو جوڑے اور ایک لڑکی کو گرفتار کرلیا۔ پانچوں افراد کو تحقیقات کے لئے سیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 2 چینی باشندے اور 3 پاکستانی لڑکیاں خود کو شادی شدہ ظاہر کرکے بیرون ملک جارہی تھیں۔ چینی شہری سے مبینہ شادی کرنے والی تیسری لڑکی خاوند کے بغیر ہی ائیرپورٹ پہنچی۔