قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کر رہے ہیں وزیراعظم

پوری قوم کرپشن اور غربت سے نجات چاہتی ہے، مایوس نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک May 10, 2019
پاکستان تیزی سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما اور سینئر قانون دان بابراعوان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ بابر اعوان نے کہا کہ کرپشن کے مرکزی کردار ایک ایک کرکے بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کرپشن اور غربت سے نجات چاہتی ہے مایوس نہیں کریں گے، مشکل فیصلے قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کر رہے ہیں، پاکستان تیزی سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جب کہ قومی اداروں کی تنظیم نو کا عمل ڈی ریل نہیں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں