شعیب اختر کے حمایتی بیان پر شاہد آفریدی خوشی سے کھل اٹھے

شکریہ شعیب اختر، تمہارے نقش قدم پر چلتے ہوئے کتاب لکھ دی، شاہد آفریدی

شکریہ شعیب اختر، تمہارے نقش قدم پر چلتے ہوئے کتاب لکھ دی، شاہد آفریدی

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے حمایتی بیان نے شاہد آفریدی کا دل خوش کر دیا۔

شاہد آفریدی نے نے اصل حقائق دنیا کے سامنے لانے کی کوششوں کو سراہنے اور کتاب کی حمایت کرنے پرماضی کے عظیم بولر شعیب اختر کا شکریہ ادا کیا ہے۔




سوشل میڈیا پر شعیب اختر کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ "شکریہ شعیبی! تمہارے نقش قدم پر چلا اور ایک کتاب لکھ دی، کبھی کسی سابق کھلاڑی کی دل آزاری کرنے کا نہیں سوچا، صرف حقائق بتانے کی کوشش کی، تم سے جلد ملاقات ہو گی۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب گیم چینجر کو جاوید میانداد،عمران فرحت سمیت متعدد سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے تاہم شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی کتاب میں شائع ہونے والی انکشافات کی بھر پور حمایت کی۔

شعیب اختر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اپنی کتاب میں بہت کچھ لکھ سکتا تھا، اسے اکثر سینئر کھلاڑیوں کی جانب سخت اور ناروا روئیے کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ واقعات کا تو میں چشم دید گواہ بھی ہوں۔ سابق فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ حقیقت میں شاہد آفریدی کو یہ سب 20 سال پہلے ہی کہنا چاہیے تھا، شاہد آفریدی نے درست وقت پر یہ باتیں کی ہوتیں تو انہیں کتاب لکھنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی ۔
Load Next Story