بلڈ کینسرکی ادویات نایاب ہوگئیں ملک بھر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے آپریشن ملتوی

لاہور کے دوا ساز ادارے نے بھی ادویات کی تیاری روک دی۔


ویب ڈیسک August 24, 2013
ہزاروں مریضوں کی جان خطرے سے دوچار ہے، کئی ماہ سے دواؤں کی ترسیل بند ۔ فوٹو : فائل

ملک بھر میں بلڈ کینسرکی ادویات نایاب ہوگئیں ہیں جس کے باعث کینسر کے مریضوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کینسر کی ادویات کی قلت کے باعث کراچی سمیت ملک بھر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے آپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ کینسر کی ادویات کوریا، برطانیہ اور بھارت سے درآمد کی جاتی ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے لاہور کے دوا ساز ادارے نے بھی ادویات کی تیاری روک دی ہے۔ دواؤں کی کمی پر طبعی ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری طرف اس سنگین صورت حال پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |