سندھ بینک کوپہلی ششماہی میں 351ملین روپے کابعدازٹیکس منافع

منافع گزشتہ سال کی اسی مدت میں 331ملین روپے کے بعدازٹیکس منافع سے 6.3فیصدزائدہے۔


Business Desk August 25, 2013
منافع گزشتہ سال کی اسی مدت میں 331ملین روپے کے بعدازٹیکس منافع سے 6.3فیصدزائدہے۔ فوٹو : فائل

سندھ بینک بورڈ نے 30جون 2013کوختم ہونے والی ششماہی کے حسابات کے سلسلے میں سندھ بینک ہیڈآفس کراچی میں 21اگست کواجلاس بلایا۔

اجلاس کے دوران پہلی ششماہی کے حسابات کاجائزہ لے کرمنظوری دی گئی۔ سال کی پہلی ششماہی میں بینک کو351ملین روپے کابعدازٹیکس منافع ہوا جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں 331ملین روپے کے بعدازٹیکس منافع سے 6.3فیصدزائدہے، قبل ازٹیکس منافع 505ملین روپے رہا، ڈپازٹ 19فیصدسے بڑھ کر 37.4ارب روپے، ایڈوانسز38فیصداضافے سے 26.8ارب اوراکائونٹس کی تعداد40فیصدبڑھ کرایک لاکھ 8ہزارہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں