وزیر اعظم نے آئی ایم ایف سے معاہدے کا مسودہ مسترد نہیں کیا حکومتی ذرائع

طے شدہ نکات آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر بھجوائے جاچکے ہیں اور منظوری آتے ہی باضابطہ اعلان کردیا جائے گا،حکومتی ذرائع


ویب ڈیسک May 11, 2019
طے شدہ نکات آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر بھجوائے جاچکے ہیں،حکومتی ذرائع .

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کے مسودے کو مسترد نہیں کیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پروگرام پر اتفاق ہوگیا ہے اور اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کے مسودے کو مسترد نہیں کیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی طے شدہ نکات واشنگٹن آئی ایم ایف کے ہیڈ کوارٹر بھجوائے جا چکے ہیں اور منظوری آتے ہی باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام پراتفاق ہوگیا

واضح رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے فائنل راؤنڈ میں قرضہ پروگرام کی تمام جزئیات طے کرلی گئیں، آئی ایم ایف 3 سالہ پروگرام کے تحت پاکستان کو 8 ارب ڈالر تک کا قرضہ دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں