آرمی چیف سے جاپان کے نئے سفیر کیونیوری مٹسوڈا کی ملاقات

علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو،دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق


Numainda Express May 11, 2019
علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو،دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جاپان کے نئے سفیر کیونیوری مٹسوڈا نے ملاقات کی جس میں پاک جاپان بہترین باہمی تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جاپانی سفیر نے خطے سے تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا اورسراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔