احمد شہزاد نے کئی ریکارڈز قدموں تلے روند دیے پاکستان کا کلین سوئپ مکمل
احمد شہزاد ناقابل شکست 98 رنز جڑ کر مختصر فارمیٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بن گئے۔
پاکستان نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی19 رنز سے جیت کر2 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
احمد شہزاد نے کئی ریکارڈز قدموں تلے روند دیے، ناقابل شکست 98 رنز جڑ کر مختصر فارمیٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بن گئے، ایک میچ میں 6 چھکوں اور دوسری وکٹ کیلیے حفیظ کے ساتھ بڑی شراکت بھی قائم کرڈالی، کپتان نے 54 رنز ناٹ آئوٹ بناکر ٹیم کا ٹوٹل ایک وکٹ پر 179 تک پہنچایا۔ زمبابوین سائیڈ 6 وکٹ پر 160 رنز بنا پائی، ہیملٹن مساکیڈزا نے 41 اور ایلٹن چگمبرا نے 35 رنز اسکور کیے، حفیظ نے 3 ذوالفقار بابر نے 2 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے میچ میں احمد شہزاد نے ناقابل شکست 98 رنز اسکور کیے، اس طرح انھوں نے اس فارمیٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ مصباح الحق سے چھین لیا جنھوں نے2008 میں بنگلہ دیش کے خلاف 87 رنز ناٹ آئوٹ بنائے تھے۔
احمد شہزاد نے میزبان بولنگ اٹیک کو تختہ مشق بناتے ہوئے لیگ سائیڈ بائونڈری کی جانب چھکوں کی برسات کردی،اس طرح وہ ایک ٹی 20 اننگز میں سب سے زیادہ 6 سکسرز جڑنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انھوں نے کپتان محمد حفیظ کے ساتھ دوسری وکٹ کیلیے 143 رنز جوڑے جو اس طرز میں کسی بھی پاکستانی جوڑی کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے، اس سے قبل کامران اکمل اور سلمان بٹ نے گروس آئیلٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ ٹی 20، 2010 میں 142 رنز بنائے تھے۔ احمد شہزاد نے ابتدائی اوور میں آف اسپنر پراسپر اتسیا کی آخری گیند پرلانگ آن پر چھکا جڑا، انھوں نے اننگز کے دوران 64 گیندوں کا سامنا کیا جس میں ایک تہائی ڈاٹ بالز تھیں ، ایک موقع پر 18 گیندوں پر انھوں نے 11 رنز بنائے تھے، دوسرے اینڈ پر موجود ناصر جمشید نے 17 بالز پر 23 رنز بنائے، جب وہ 7 پر تھے اس وقت سلپ میں کیچ ڈراپ کیا گیا، چھٹے اوور میں شنگی مساکیڈزا کی گیند پر مڈ آف پر الٹن چگمبرا نے دوڑتے ہوئے کیچ تھاما، حفیظ نے بھی چند موقع دیے مگر ان کا کیچ تھامنے والا بھی قریب میں کوئی موجود نہیں تھا۔
احمد شہزاد نے لیگ سائیڈ کی جانب کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا، ان کے 98 میں سے 73 رنز اسی جانب بنے، اس میں12 میں سے 10 بائونڈریز بھی شامل تھیں۔ ففٹی مکمل کرنے کے بعد اگلے 48 رنز انھوں نے صرف 22 گیندوں پر بنائے، آخری اوور میں احمد شہزاد 86 رنز کے ساتھ داخل ہوئے اور پہلی گیند پر برائن ویٹوری کو چھکا جڑا، اگلی دو گیندوں پر انھوں نے ڈبلز لے کر اپنا ٹوٹل 96 کیا، ان کی نگاہیں اس موقع پر سنچری پر مرکوز ہوچکی تھیں، وہ چوتھی بال پر بھی دو رنز بنانا چاہتے تھے مگر حفیظ زمبابوے کو رن آئوٹ کا موقع دینے کے موڈ میں نہیں تھے، سیکنڈ لاسٹ بال پر انھوں نے سنگل لے کر اسٹرائیک شہزاد کو دی مگر وہ سنچری کیلیے درکار چوکا نہیں جڑپائے اور سنگل رن لینے کی وجہ سے 98 پر ناٹ آئوٹ رہے۔ جواب میں زمبابوے 6 وکٹ پر 160 رنز بنا سکا۔
حفیظ نے اس میچ میں سعید اجمل اور عرفان کو آرام دیا اور خود بیٹ کے بعد گیند کے ساتھ بھی میزبان ٹیم کو نقصان پہنچانے میں کامیاب رہے۔ انور علی کو اپنے پہلے اوور میں تین چوکے پڑے، ابتدائی پانچ اوور کے اختتام تک زمبابوے نے بغیر کسی نقصان کے 44 رنز بنالیے تھے تاہم جب اسپنرز میدان میں اترے تو زمبابوین بیٹسمینوں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ ففٹی اسٹینڈ فراہم کرنے والے ووسی سبانڈا(23) اور ہیملٹن مساکیڈزا (41)دونوں کی حفیظ نے چھٹی کی، اس دوران کپتان برینڈن ٹیلر بھی اپنے پاکستانی ہم منصب حفیظ کا شکار ثابت ہوئے، کیچ سرفراز احمد نے تھاما، سین ولیمز کو 25 رنز پر ذوالفقار بابر کی گیند پر سرفراز نے اسٹمپڈ کیا، ٹمیسین ماروما کو ذوالفقار نے کھاتہ تک نہیں کھولنے دیا، مالکولم والر کا 20 رنز پر انور علی کی گیند پر شاہد آفریدی نے بائونڈری کے قریب شاندار انداز میں کیچ لیا، چگمبرا 35اور مساکیڈزا صفر پر ناٹ آئوٹ رہے۔