وزیراعظم نے چیرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی

چیرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کی مدت ملازمت 26 اگست کو ختم ہوجائے گی۔


ویب ڈیسک August 25, 2013
وزارت تعلیم نے جاوید لغاری کو مزید چار سال کی توسیع دینے کی سمری وزیراعظم کو بھیجی تھی. فوٹو: این این آئی

ISLAMABAD:

وزیراعظم نواز شریف نے چیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی۔


ذرائع کے مطابق چیرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کی مدت ملازمت 26 اگست کو ختم ہوجائے گی، وزارت تعلیم نے جاوید لغاری کو مزید چار سال کی توسیع دینے کی سمری وزیراعظم کو بھیجی تھی لیکن وزیراعظم نے مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو چیئرمین ایچ ای سی کا اضافی چارج دیئے جانےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کسی بھی ممبر ایچ ای سی کو چیئرمین کا چارج دے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں