عدالت نے زہریلی شراب فراہم کرنیوالے ملزم کو جیل بھیج دیا

ملزم محمود آباد کے علاقے میں شراب بنانے کا کاروبار کرتا تھا


Staff Reporter August 25, 2013
ملزم محمود آباد کے علاقے میں شراب بنانے کا کاروبار کرتا تھا فوٹو: اے ایف پی / فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ممتاز علی سولنگی نے زہریلی کچی شراب فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم دلبر عرف دلاور کو 26اگست تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق ملزم محمود آباد کے علاقے میں شراب بنانے کا کاروبار کرتا تھا، اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے کچی زہریلی شراب پر جعلی لیبل چسپاں کرکے مقامی وائن شاپ کو فراہم کی تھی جسے پینے سے 25 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

جبکہ کئی افراد کی بینائی ختم ہوگئی تھی پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم اپنی پڑوسن کے ہمراہ فرار ہوگیا تھا،تھانہ محمود آباد نے ملزم اور اس کی پڑوسن نغمہ وہاب کو گرفتار کیا تھا ،ملزمان کے خلاف قتل ،اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات درج ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں