لاہورمیں گھرمیں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی

ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، پولیس

گھرکی بالائی منزل پرواقع کمرے میں بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی:  فوٹو: فائل

فیکٹری ایریا میں گھرمیں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے علاقے والٹن روڈ پرفیکٹری ایریا میں گھرمیں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی جب کہ بچی سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق گھرکی بالائی منزل پرواقع کمرے میں بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے بالائی منزل کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 5 سالہ حبیبہ اورعلی کو مردہ حالت میں نکال لیا جبکہ 30 سالہ عمران اور دو سالہ نبیہہ کوزخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں نبیہہ بھی جانبرنہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پرتحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story