ونسٹن سلیم ٹینس مونفلزر ریٹائر میلزر چیمپئن بن گئے

نیوہیون اوپن ویمنز ایونٹ میں سیمونا ہالیپ نے کیرولین ووزینسکی کے ہوش اڑا دیے،فائنل میں پیٹراکیوٹوا سے ٹکرائو

ونسٹن سیلم ٹینس:آسٹریا کے جرگن میلزرٹرافی تھامے پوز دے رہے ہیں ۔ فوٹو: گیٹی امیجز/اے ایف پی

ونسٹن سیلم اے ٹی پی میں آسٹریا کے جرگن میلزر چیمپئن بن گئے، فائنل میں ان کے حریف گیل مونفلز مسلز انجری کے سبب 6-3 اور 2-1 کے اسکور پر ریٹائر ہوگئے۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں انھوں نے الیگزینڈر ڈولگوپولوف کیخلاف تکلیف کے باوجود کامیابی حاصل کی تھی، دوسری جانب نیوہیون اوپن ویمنز ٹینس میں سیمونا ہالیپ نے ڈینش اسٹار کیرولین ووزینسکی کے ہوش اڑادیے، فاتح پلیئر کا فائنل میں دفاعی چیمپئن جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا سے ٹکرائو ہوگا، جنھوں نے دوسرے سیمی فائنل میں ہموطن کارلا زاکا پولووا کو زیر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ونسٹن سیلم اے ٹی پی میں آسٹریا کے جرگن میلزر چیمپئن بن گئے، فائنل میں ان کے حریفگیل مونفلز مسلز انجری کے سبب 6-3 اور 2-1 کے اسکور پر ریٹائرڈ ہوگئے۔




اس سے قبل سیمی فائنل میں فرنچ پلیئر مونفلز نے درد کی شدت کے باوجود 10 سیڈ یوکرین کے الیگزینڈر ڈولگوپولوف کو 7-6 (11/9)، 6-3 سے مات دی تھی، دوسرے مقابلے میں6 سیڈ امریکی پلیئر سام کیورے کو6-2،4-6 اور 6-3 سے زیرکیا۔ دوسری جانب نیوہیون اوپن کے سیمی فائنل میں ڈینش اسٹار کیرولین ووزینسکی کو رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے شکست دے دی ، ان کی جیت کا اسکور 6-2 اور 7-5رہا، پیٹراکیوٹوا اپنے کیریئر کے 14ویں فائنل میں پہنچیں، انھوں نے کیریئر کی 11ویں ٹرافی رواں برس فروری میں دبئی میں اپنے نام کی تھی۔
Load Next Story