بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے عزائم بے نقاب کر دیئے سعید غنی

خطرناک ایجنڈے کے تحت ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے، وزیر بلدیات سندھ


Staff Reporter May 11, 2019
اپوزیشن جماعتوں سے پولیس ترمیمی بل پرمشاورت جاری ہے سعید غنی فوٹو: فائل

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے عزائم بے نقاب کر دیئے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں پولیس ترمیمی بل 20019 پرمشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ صرف پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہی عوام کو ریلیف ملتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے عزائم بے نقاب کردیے، خطرناک ایجنڈے کے تحت ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کے بنائے ہوئے بجٹ سے عوام کا خون نچوڑا جائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں پولیس کے نئے قانون پراپوزیشن کی مشاورت سے پیش رفت ہورہی ہے،پولیس آرڈر2002 کے نفاذ سے پولیس کی کارگردگی بہتراورپولیس عوام کوجوابدہ ہوگی، سندھ میں پولیس کے نئے قانون کے نفاذ کا مقصد گُڈ گورننس کو بہتر بنانا اور پولیس کوعوام کا جوابدہ بنانا ہے، اپوزیشن جماعتوں سے پولیس ترمیمی بل پرمشاورت جاری ہے اور افہام وتفہیم سے مشاورت آگے بڑھ رہی ہے، نئے قوانین کے نفاذ سے پولیس کی کارگردگی بہتر ہوگی اور پولیس کا احتساب بھی ممکن ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں