جج نے ذہنی معذور بچے کی خواہش پوری کردی

ایڈشنل سیشن جج نے بچے کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اسے اپنی کرسی پر بیٹھایا


ویب ڈیسک May 11, 2019
میرا بچہ جج بننا چاہتا تھا، والد کا عدالت کے سامنے خواہش کا اظہار، فوٹو: ایکسپریس

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ذہنی معذور بچے کے جج بننے کی خواہش پوری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چھ سالہ بچہ احمد اپنے والد کے ساتھ کورٹ روم کو دیکھنے کے لیےعدالت میں آیا تو اس نے بچے نے جج کی کرسی پر بیٹھنے کی خواہش ظاہر کی۔

بچے کے والد نے عدالت میں کہا کہ میرا بچہ جج بننا چاہتا ہے جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرقان احمد نے جواب دیا کہ تو پھر آج آپ کے بچے کے جج بننے کی خواہش کو پورا کر دیتے ہیں۔

جج محمد فرقان احمد نے ذہنی معذور بچے کو اپنی جج کی کرسی پر بٹھا کر بچے کی خواہش کو پورا کردیا جب کہ فاضل جج نے ذہنی معذور بچے کو اپنی کرسی پر بٹھا کر کیس کی سماعت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں