گوادر کے فائیواسٹار ہوٹل پر حملہ ناکام 3 دہشت گرد ہلاک

پی سی گوادر حملے میں ملوث 3دہشت گرد مارے گئے، صوبائی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک May 11, 2019
پی سی گوادر حملے میں ملوث 3دہشت گرد مارے گئے، صوبائی وزیر داخلہ ۔ فوٹو:فائل

فائیو اسٹار ہوٹل میں حملہ آوروں نے داخل ہوکر سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شہید ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں حملہ آوروں نے داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ہوٹل اور ملحقہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردو ں نے ہوٹل پی سی کے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شہید ہوگیا، تاہم مہمانوں کو بحاظت نکال لیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں، فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے تاہم ان میں کسی غیر ملکی باشندے کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں، ہوٹل میں موجود افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور ہوٹل کی کلیئرنس کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

دوسری جانب چینی سفارت خانے نے پی سی ہوٹل گوادر پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی اور پاک فوج اور سیکیورٹی ادروں کے جرات مندانہ اقدام کو سراہا۔

چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید سیکورٹی گارڈ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں جب کہ زخمی ہونے والے گارڈز کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

ادھر ترجمان صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت رات گئے سیکیورٹی امور پر اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ کے تمام پہلوؤں اور محرکات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ، چیف سیکریٹری ،سیکریٹری داخلہ ،آئی جی پولیس اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے حکام کی اجلاس کو گوادر کے واقعہ اور اب تک کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ صوبائی محکمہ داخلہ گوادر کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں