پاکستان کی بولنگ لائن غیر موثر نظر آرہی ہے کامران اکمل

بلے بازوں کو اپنی ذات کے بجائے ٹیم کے لیے بیٹنگ کرنا ہوگی، کامران اکمل


Sports Reporter May 11, 2019
پاکستان کو ابتدا سے اچھا اسٹارٹ ملنے کی ضرورت ہے، کامران اکمل فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان کی بولنگ لائن اس وقت غیر موثر نظر آرہی ہے، انگلینڈ میں کامیابی کے لیے بڑے اسکور کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی کے لیے ہر کرکٹ شائق کی طرح میں بھی دعا گو ہوں، بہتر نتائج کے لیے کپتان سرفراز احمد کو فرنٹ سے لیڈ کرنا ہوگا اور انہیں ٹیم کو لڑوانا ہوگا، کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں مشتمل ضرور ہے لیکن اس میں اہلیت ہے کہ وہ کسی بھی حریف سائیڈ کو شکست دے سکے۔

کامران اکمل نے کہا کہ فی الوقت پاکستان کی بولنگ لائن انگلش کنڈیشنز میں غیر موثر نظر آرہی ہے اس میں مزید بہتری لانا ہوگی، اس کے ساتھ ہی بیٹسمینوں کو ذمہ داری کے ساتھ کھیل پیش کرنا ہوگا، اپنی ذات کے لیے بیٹنگ کرنے کی بجائے ٹیم کے لیے بیٹنگ کرنا ہوگی،جب تک اسکور بورڈ پر بڑا اسکور نہیں ہوگا ہماری بولنگ لائن ٹوٹل کا دفاع نہیں کرسکے گی، بڑے اسکور کے لیے پاکستان کو ابتدا سے اچھا اسٹارٹ ملنے کی ضرورت ہے، جس سے مڈل آرڈر بیٹنگ پر دباؤ کم ہوجائے گا، بہرحال میں عالمی کپ میں پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |