
ہفتے کوعرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک سینٹر ایران نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں مجموعی طور پر40 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں 27 افرادکواعلانیہ باقی کورازداری میں سزا پرعمل درآمد کیا گیا ہے۔ مجرموں کو اراک، مشہد، ارومیہ، کرج، ہندیجان اور اردبیل شہروں میں پھانسی دی گئی۔رپورٹ میں ایرانی جوڈیشل کونسل کے تعلقات عامہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پھانسی کی سزا پرواویلا بلاجوازہے۔ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔